کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرگئی، 5 افراد جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرگئی، 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب اسکول کی دیوار گرگئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے کے حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرنے سے سات افراد ملبے تلے دبے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشئی افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں