فنی خرابی پر شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز کی واپس لینڈنگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فنی خرابی پر شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز کی واپس لینڈنگ کرا دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں شارجہ سے روانگی کے 1 گھنٹے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی۔

گلف آف عمان پر مسقط کے قریب سے پرواز کو واپس موڑ دیا گیا، پرواز نے روانگی کے 2 گھنٹے بعد واپس شارجہ میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے نجی ایئر لائن کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں