انتظار کر رہے ہیں کہ کب وزیرِ اعظم پاکستان کے دورے پر آئیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتظار کر رہے ہیں کہ کب وزیرِ اعظم پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے خرچے کم کرنے چاہئیں، حکومت عوام پر سارا بوجھ ڈال دیتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر ایم این ایز کو نوازا جاتا ہے، یہ سیاسی رشوت نہیں تو اور کیا ہے؟ 11 ارب روپے کا جہاز مریم نواز نے لیا۔

انہوں نے کہا کہ کل کے ہمارے جلسے کو روکنے کے لیے حکومت نے ناکام کوشش کی، جماعتِ اسلامی کے کارکنوں نے مکمل جوش و جذبے سے حکومتی کوششیں ناکام بنا دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات سادہ اور واضح ہیں، افسوس کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں نہیں اٹھایا، پالیسی ریٹ کو نیچے آنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں