کراچی میں 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کار لفٹروں سے مقابلہ ہوا جس میں شہر میں 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم محمد بروہی پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 47 مقدمات درج تھے، ہلاک ملزم ماضی میں 7 مرتبہ گرفتار ہو چکا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا، پولیس مقابلے کے دوران ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ملزم سے سعیدآباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم گاڑی چوری، پولیس مقابلے، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں