اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 498 ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران کارروائیوں میں 498 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 73 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ اور اسلحے کی نمائش میں ملوث 111 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 4 رائفلز، 11 خنجر اور مختلف بور کے 94 پستول برآمد ہوئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 2 ہفتوں میں 314 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے۔
Load/Hide Comments




