متحدہ نے مفادات کیلئے کراچی کے بچوں کے ہاتھ میں بندوق تھمائی، شرجیل میمن

متحدہ نے مفادات کیلئے کراچی کے بچوں کے ہاتھ میں بندوق تھمائی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔

فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کا بچہ ہمارا ہے اور تھر کا بچہ بھی ہمارا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بتائیں کہ کراچی کے بچوں کو اسلحہ، بھتا، بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟ ایم کیو ایم نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 3 دہائیوں تک فاروق ستار جیسے لوگ تعصب پرستی کی ذہن سازی کرتے رہے،’اپنے بچے اور دوسروں کے بچے‘ کی سیاست اب نہیں چلنے والی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، الزام تراشیوں سے کسی بچے کی کامیابی مشکوک نہیں بنائی جا سکتی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج سے منسوب کرنا احمقانہ دلیل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں