محسن نقوی حقائق پر پردہ نہ ڈالیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی حقائق پر پردہ نہ ڈالیں۔
ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، محسن نقوی حقائق پر پردہ نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی اصل وجہ حکومت کا بدلتا ہوا مؤقف ہے، وفاقی حکومت آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے مسائل کا حل نکل آئے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومت نے ختم کیے اس پر نظر ثانی بھی حکومت کرے، حکومت کوئی پالیسی بنانا چاہتی ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھادیں۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات بےقابو ہوسکتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments




