محسن نقوی کی نام لیے بغیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید

محسن نقوی کی نام لیے بغیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے نام لیے بغیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کے تیر چلا دیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ عوام کا ایک نمائندہ اپنا وقت منفی سیاست پر لگارہا ہے، وہ ایک ماہ سے دفتر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کےلیے مشورہ ہے وہ اپنے منتخب نمائندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عوام دیکھیں کہ جن کو وہ منتخب کرتے ہیں، وہ اپنا وقت کہاں خرچ کررہے ہیں، ان کے نمائندے اپنا وقت منفی سیاست پر لگارہے ہیں یا عوامی خدمت پر؟



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں