نیب کی ڈاکٹر امجد علی اور دیگر کے خلاف انکوائری، 5 طلبی نوٹس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب خیبر پختونخوا نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی و دیگر کے خلاف پانچ نوٹس جاری کردیے ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے نوٹس آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزام میں جاری کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں نیب نے چار گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔ ان میں باچا سید، محمد عارف شاہ، سراج احمد اور نوید احمد شامل ہیں۔ ان گواہوں کو بیس سے بائیس اکتوبر کے دوران طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے Eighteen Housing Society اسلام آباد اور جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق جائیداد کی الاٹمنٹ، ملکیت اور ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ 

نیب نے خیبر پختونخوا کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے کہا ہے کہ وہ بھی متعلقہ افراد کی تنخواہ، الاؤنس، فوائد اور سفری ریکارڈ پیش کرے۔ 

نیب کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر قانونی کارروائی ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں