پاک قطر داخلی سیکیورٹی میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دوحہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں داخلی سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

 قطری وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں