میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر تیسری مرتبہ حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے کیس میں تفتیشی حکام نے چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر تیسری مرتبہ حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان جمع کروانے کی ہدایت دی اور سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔

پولیس کے مطابق میر رضا کی لاش جولائی میں گلستان جوہر سے ملی تھی،  واقعے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں