کراچی: ایس آئی یو اور ضلع وسطی پولیس کے درمیان جھگڑا، 16 پولیس اہلکار معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور ضلع وسطی پولیس کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی نے ایکشن لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی ساؤتھ کی انکوائری رپورٹ پر ایکشن لیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 16 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، معطل کیے گئے اہلکاروں میں ایس آئی یو کے11 اور ضلع وسطی کے 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں ایس آئی یو کی زیادہ غفلت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایس پی ایس آئی یو سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

واضح رہے کہ تیموریہ تھانے کی حدود میں ملزمان کی گرفتاری کے دوران دونوں یونٹس میں جھگڑا ہوا تھا۔

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع وسطی پولیس موقع پر موجود تھی، ایس آئی یو پولیس بھی موقع پر پہنچی تو پولیس کے دونوں یونٹ کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کی انکوائری ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو سونپی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں