امیرِ جماعتِ غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی انتقال کر گئے

مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی—فائل فوٹو
مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی—فائل فوٹو

 امیرِ جماعتِ غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی انتقال کر گئے۔

مرحوم جماعتِ غرباء اہلِ حدیث پاکستان کے امیر اور کراچی کے مشہور دینی ادارے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے پرنسپل تھے۔

مولانا عبدالرحمٰن سلفی جماعتِ غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرحوم بانی حضرت مولانا حافظ عبد الوہاب محدث دہلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پوتے، امیرِ جماعت حضرت مولانا حافظ عبد الستار محدثِ دہلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے صاحبزادے اور سابق امیرِ جماعت حضرت مولانا حافظ عبد الغفار سلفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چھوٹے بھائی تھے۔

مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء محمدی مسجد برنس روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں