میں ہر روز اپنے جیسی دوسری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی ہوں: مریم نواز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ہر روز اپنے جیسی دوسری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی ہوں۔

کنیئرڈ کالج میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے کے مقابلے میں والدین کا اب اپنی بیٹیوں پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ آج میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب میرے سمیت تمام لڑکیاں عجیب قسم کی خوفزدگی کا شکار تھیں۔ آج لڑکیوں میں پیدا ہونے والے اعتماد نے اس خوفزدگی کو ختم کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی حوصلہ مندی آپ کو بہترین بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کا روپ دے سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں