پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائے گی۔

وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھا ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کسی اور ن لیگی رہنما کی مولانا کے بارے میں گفتگو پر کمنٹ نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمٰن نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے ان کے سخت بیانات پر سیاسی نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن، کل کے دشمن آج کے دوست ہو جاتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں