گجرات: گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر گجرات میں گیس لیکج سے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے جھلس کر 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پنڈ عزیز میں پیش آیا جہاں ایک 2 منزلہ مکان کے کچن میں سلنڈر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہو کر جمع ہوگئی تھی۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ذہین زبیر نے دودھ گرم کرنے کے لیے چولہا جلایا تو آگ بھڑک اٹھی جس سے 38 سالہ تصور حسین اور 35 سالہ صائمہ بھی جھلس گئے۔

ریسکیو حکام نے مزید کہا ہے حادثے میں تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کھاریاں کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں