اگلے 3 دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
حکومت نے اگلے 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 6روپے 59پیسے اور ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 نومبر تک نافذ العمل ہوں گی۔
Load/Hide Comments




