دفتر خارجہ کی ایل این جی لانے والے جہاز پر حملے کی تصدیق

دفتر خارجہ کی ایل این جی لانے والے جہاز پر حملے کی تصدیق

دفتر خارجہ نے چند روز قبل لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) لانے والے جہاز پر خلیج فارس میں حملہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں کچھ دن قبل ایل این جی لانے والے جہاز پر حملہ ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق بحری جہاز کراچی کی جانب آرہا تھا، حملے کے نتیجے میں جہاز میں معمولی آگ لگی تھی تاہم پاکستانی عملے سمیت تمام 25 افراد محفوظ رہے تھے۔

حملے کے بعد ایل این جی بردار جہاز بحفاظت قطر واپس پہنچ گیا، واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام فریقین سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کے موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں