سکھر، 10سالہ بچی سے زیادتی، 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار
سکھر میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق لیبر کالونی کے قریب 10 سالہ بچی بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کو ہوٹل لے جاکر زیادتی کی گئی، مقدمے میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار پڑوسی خواتین بچی کو بھیک مانگنے ساتھ لے جاتی تھیں، واقعے کے روز بھی بچی خواتین کے ساتھ گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان میں ہوٹل مالک اور ملازمین شامل ہیں جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments




