سیالکوٹ: پولیس کی بروقت کارروائی، 7 کروڑ کا سونا برآمد

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

پولیس نے سیالکوٹ میں کارروائی کرکے 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں علی الصبح دو مسلح ملزمان سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے تھے، ملزمان سنار کے ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔ 

پولیس کے مطابق اطلاع پر علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی، پولیس کے تعاقب پر ملزمان سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کھیتوں سے تمام سونا تلاش کرکے برآمد کرلیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تلاش جاری ہے۔ 

آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے سیالکوٹ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے اور کہا کہ بروقت کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کا مظہر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں