ضمنی انتخاب این اے 77 میں عطا تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ضمنی انتخاب این اے 77 گوجرانوالہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ نے ن لیگ امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطۂ اخلاق کے پیرا 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔
انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت پر سیکشن 182، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت بھی نوٹس جاری کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ کو 8 نومبر صبح 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا، عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ پر کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




