فضل الرحمان کی وجہ سے کام نہیں چھوڑ سکتے، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہوگی، مرکز سے صوبہ کے وسائل حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
پشاور میں سیکیورٹی بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں گے اور پولیٹیکل اونرشپ بھی دی جائے گی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی جگہ لیکن ان کی وجہ سے کام تو نہیں چھوڑ سکتے، گزشتہ حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو مکمل سپورٹ کریں گے، جدید اسلحہ فراہم کریں گے، پولیس کو 10 نہیں 17 ہزار خالی اسامیوں کا سامنا ہے، جنہیں جلد پر کرلیا جائے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور بنوں میں اینٹی ڈرون سسٹم لگا رہے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اضافہ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔




