ہری پور: ٹی 5 پاور پروجیکٹ کے حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹ گیا

— اسرین گریب
— اسرین گریب

ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں ٹی 5 پاور پروجیکٹ ان ٹیک میں گارڈر گرنے سے حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹ گیا۔

ڈی سی ہری پور نے کہا کہ ٹی فائیو کے بند کا حصہ ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر رہا ہے، ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام کرنے والے تمام غیرملکی اور پاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی فائیو ٹنل میں پانی بھرنے سے ایک مقامی ورکر ڈوبا جسے مقامی افراد نے بحفاظت نکال لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام غیرمعینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں