نئے صوبوں کے قیام کے اصولی حامی ہیں، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے اصولی حامی ہیں، آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق رابطہ ہوا تو پارٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اختلافات ختم کرکے مفاہمت کا راستہ اپنائے، 28ویں ترمیم کے حوالے سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے اصولی حامی ہیں، آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔
اُن کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اداروں کے ساتھ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔
Load/Hide Comments




