وفاقی وزراء نئے صوبوں کی بات کابینہ اجلاس میں کیوں نہیں کرتے؟ نیئر بخاری کا سوال
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے استفسار کیا کہ وزراء نئے صوبوں پر بات وفاقی کابینہ اجلاس میں کیوں نہیں کرتے؟
ایک بیان میں پی پی رہنما نے سوال اٹھایا کہ پنجاب کی نمائندگی کرنےوالےوفاقی وزراء پارلیمان سے باہر نئےصوبوں کی تجاویز کیوں دے رہے ہیں؟
انہوں نے مزید پوچھا کہ نئے صوبوں کی بات کرنے والے وزراء یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں کیوں نہیں لاتے؟
نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں نئے صوبوں کے قیام پر کوئی باضابطہ بحث نہیں ہو رہی، نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ کرنے کا اختیار منتخب پارلیمان کے ارکان کو حاصل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت نےصوبوں کےقیام کو انتخابی منشور کا بنیادی نکتہ بناکر انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کےلیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت لازمی ہے، ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی۔




