روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان

روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اس حوالے سےروہت شرما نے مشاورت مکمل کر کےریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے،وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کےخلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریزمیں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ  روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں