یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارت سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارت سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا


نئی دہلی (آئی این پی) اپنے متنازعہ بیان کے باعث قانونی پیچیدگیوں میں گھرے بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو اب بھارتی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

بھارتی عدالت عظمیٰ نے رنویر الہ آبادیہ کو اپنا پوڈکاسٹ نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے، بشرطیکہ وہ شائستگی اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بینچ نے یہ پابندی ہٹا دی ہے۔

 عدالت نے اس فیصلے میں رنویر کے 280 ملازمین کی روزی روٹی کو مدنظر رکھا، جو ان کے پوڈکاسٹ پر منحصر ہیں۔رنویر کے وکیل ابھینو چندرچوڑ نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ ان کا موکل کسی بھی توہین آمیز یا فحش زبان کا استعمال نہیں کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ رنویر کا پوڈکاسٹ ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے، اور اس پر پابندی سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے ملازمین کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں