کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے؟

کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے؟

نارووال:پاکستان ا ور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ ایسے موقع پر بھی پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے لیے ویزے بند نہیں کیے۔ایسی صورتحال میں سکھ  کمیونٹی کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت میں یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے دنیا بھر کے ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے ۔ اس جھوٹی افواہ کی تردید کرتے ہوئے پاکستانی پولیس اہلکار نے بابا گرو نانک کے دربار پر سکھ برادری سے بات کی اور انہیں بتا یا کہ یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے بھی ویزے ملیں گے۔اس کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں طرف بسنے والے پنجابی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہم نے پوری دنیا کو بتانا ہے کہ دونوں اطراف  کے پنجابیوں میں کتنی محبت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں