ضمانت کیلئے آئی تھی، پتہ چلا 42 کیسز میں نامزد کردیا، علیمہ خان

ضمانت کیلئے آئی تھی، پتہ چلا 42 کیسز میں نامزد کردیا، علیمہ خان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کردیا گیا۔ 

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ ضمانت کےلیے آئی ہوں لیکن مجھے پتہ چلا کہ مجھے 42 کیسز میں نامزد کیا گیا۔

اس سے قبل انہوں نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے، پی اے سی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔ اس لیے انہیں پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ کر خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں