گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ

گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کےلیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔

لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا جلد سراغ لگانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔

پولیس کے مطابق راستے میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر کار کے گزرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

ایس ایس پی ظہور احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتا نوجوانوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نوجوانوں کی تلاش کے لیے تمام چیک پوسٹوں اور اسپیشل برانچ کو الرٹ کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں