ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر

ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں۔ فوٹو ایرانی میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں۔ فوٹو ایرانی میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے  تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں، امتِ مسلمہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رہنمائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ تذویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی، شہباز شریف  نے علامہ اقبال سے رہبرِ اعلیٰ کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے  وزیراعظم کی خطے میں امن کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر ایرانی صدر کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے تھے، انہوں نے وفد کے ہمراہ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

تہران پہنچنے پر وزیراعظم کا ایرانی وزیر داخلہ اور ایران کے پاکستان میں سفیر نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں