بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا

بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا اور محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ طیاروں کو بارش میں حد نگاہ اور بیلنس قائم رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک کر انہیں کوپر کے ساتھ وزن لگا کر محفوظ مقام پر پارک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑوں کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی جائے۔ 4 جولائی تک کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی ایئرپورٹ پر دو طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں