بارشوں کے باعث 3 دن میں مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث 3 دن میں مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں 25 سے 27 جون کے دوران بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 3 دنوں میں مختلف شہروں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں اور بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ زیادہ اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مخدوش اور بوسیدہ مکانات میں رہائش اختیار نہ کی جائے، بچوں کا خیال رکھیں اور برساتی نالوں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں