آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے جنوبی حصے میں بادل موجود ہیں، آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں