آزادفلسطین ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا: حافظ طاہر محمود اشرفی

آزادفلسطین ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا: حافظ طاہر محمود اشرفی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کے لیے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔

اس سے قبل طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے اُمت کو بہت اُمیدیں ہیں۔ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں