مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، درجنوں گھر متاثر

مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، درجنوں گھر متاثر
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں اور فلیش فلڈ سے سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 گھروں کو جزوی نقصان ہوا اور 6 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا۔

پی ڈی ایم اے نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور چارسدہ کو بھی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ ضلعہ انتظامیہ ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں