علیمہ خان صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں

علیمہ خان صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اڈیالا جیل کے باہر موجود صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر کارکن مشتعل ہوگئے۔

علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر سیمابیہ طاہر نے بھی شور شرابا کیا۔

اس سے قبل علیمہ خان نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئے ہیں، لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہیں، وہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں