این ڈی ایم اے نے سندھ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے سندھ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے سندھ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں اربن فلڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جو وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ)، حیدر آباد، میرپور خاص، تھر پارکر، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی میں 7 تا 9 ستمبر اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، گھوٹکی، کشمور اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں