وزیرِ اعظم سے مشیرِ فلسطینی صدر کی ملاقات، محمود عباس کا پیغام دیا

وزیرِ اعظم سے مشیرِ فلسطینی صدر کی ملاقات، محمود عباس کا پیغام دیا
—تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

—تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے مشیر محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کی ہے۔

محمود صدیقی الھباش  نے فلسطینی صدر محمود عباس کا پیغام دیا، پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانی نقصانات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں، بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا، ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آواز بلند کرے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے اپنا تہنیتی پیغام بھی دیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مسجدِ اقصیٰ کے امام احمد حسین، پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔

وفد اسلام آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں