ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کے عہدے کا چارج تیسری بار سنبھال لیا

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کے عہدے کا چارج تیسری بار سنبھال لیا
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج تیسری بار سنبھال لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

انھیں 10 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے پر بحال کیا تھا۔ اس سے قبل انھیں سول جج فرسٹ کلاس غربی نے بھی بحال کیا تھا۔

سول جج فرسٹ کلاس غربی نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 21 کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں کی گئی۔

عدالت نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ملازمت سے ہٹانے کے لیے قانونی تقاضوں کی پاسداری نہیں کی گئی۔ 

یاد رہے کہ صرف دو روز قبل ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مظہر سعید کی بطور قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی مدت میں 27 نومبر تک توسیع کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں