بانی پی ٹی آئی کو معائنہ، علاج کے لیے پمز لایا گیا، اسپتال اعلامیہ

بانی پی ٹی آئی کو معائنہ، علاج کے لیے پمز لایا گیا، اسپتال اعلامیہ

بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔

پمز اعلامیہ کے مطابق طبی معائنے میں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے دو ماہرین نے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا۔ بانی پی ٹی آئی کے دیگر طبی معائنے کے لیے پمز کے متعلقہ ماہرین نے حصہ لیا۔

پمز اعلامیہ کے مطابق امراضِ چشم کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو دیگر طبی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدِنظر رکھا گیا۔

پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ کو حتمی شکل دی۔

اعلامیہ  کے مطابق پمز مریض کی رازداری، سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیشِ نظر طبی رپورٹ کے کانفیڈینشل مندرجات ظاہر نہیں کرے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں