مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو چلا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو چلا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو چلا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے  کہ مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو چلا رہے ہیں، میں اُن کا نمائندہ ہوں۔

سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر معاملہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا ہے اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے کوشاں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر سختیاں ہوں گی تو اس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا، پنجاب بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں کے لوگ مشکل کا شکار ہیں، سیلاب میں پنجاب حکومت فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں