پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء

پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء
پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا خفیہ ایجنڈا ہے کہ احتجاج Street Agitation میں تبدیل ہوجائے، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام میں راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے، کے پی میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں کی حکومت خود کروارہی ہے اور خود وزیراعلیٰ اس میں ملوث ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا تھا کہ آج کی ملاقات کےبعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں