چین کا نمائندہ خصوصی پاک افغان رابطوں اور مفاہمت کیلئے سرگرم ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا نمائندہ خصوصی پاک افغان رابطوں اور مفاہمت کیلئے سرگرم ہے، چینی وزارت خارجہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے لیے سرگرم ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران گفتگو پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے لیے سرگرم ہے۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور جلد مذاکرات کی طرف واپس جانا فوری ضروری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل کو فوجی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔

چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، شہری تنصیبات اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں