سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم جاری

سندھ کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم جاری کر دیا گیا، اس سلسلے میں کراچی سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن کے کوٹے میں بھی 50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔
وزیرجامعات سندھ نے کہا فیصلہ عالمی سطح پر پیدا بحران اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اگلے 2 ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی ہوگی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات 60 فیصد گاڑیوں کو فوری طور پر گراونڈ کریں۔
Load/Hide Comments




