ڈاکٹر راحیل محمود میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کے ڈین مقرر

میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پروفیسر ڈاکٹر راحیل محمود الرحمٰن کو فیکلٹی آف سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر راحیل محمود الرحمٰن ممتاز ماہرِ طب اور سینئر ماہرِ تعلیم ہیں۔
انہیں طب، کلینیکل پریکٹس اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر راحیل محمود الرحمٰن اپنی ریٹائرمنٹ 15 دسمبر 2026ء تک فیکلٹی آف سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کے رہیں گے۔
Load/Hide Comments




