بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری

بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری
بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی کے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری کر دیا۔ 

اسلام آباد پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے خراب کارکردگی پر ڈسکوز کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ہر ماہ خراب اور بہترین کارکردگی والے سب ڈویژنز کی نشاندہی ہوگی، 118 اسمارٹ کال سینٹر صارفین کیلئے ون ونڈو سروس قرار دے دیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق 5 ماہ میں 118 پر 20 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، 118 پر موصول 96 فیصد سے زائد کالز کامیابی سے ہینڈل کی گئیں۔ 

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے صارفین کی 24 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، 99.49 فیصد بجلی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ 

اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ لیسکو میں سب سے زیادہ 10 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، میپکو میں 6 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ فیسکو اور گیپکو کی کارکردگی بھی 99 فیصد سے زائد رہی۔ 

پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے ڈسکوز کو 118 سروس عوام میں متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے پیسکو، سیپکو، حیسکو اور کیسکو کے کم شکایات کے اندراج پر نوٹس جاری کیا۔ پانچ کمپنیوں کو 118 سروس صارفین میں متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی۔ 

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوز کے کسٹمر سروس ڈائریکٹرز ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں