بزرگ شہری کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالی ماں بیٹی سمیت 3 ملزمان گرفتار

بزرگ شہری کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالی ماں بیٹی سمیت 3 ملزمان گرفتار
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور پولیس نے  ہنی ٹریپ میں ملوث ماں بیٹی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بلال احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے معمر شخص کو فریج ٹھیک کروانے کے بہانے گھر بلایا اور زبردستی اس کی نازیبا ویڈیو بنا لی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ معمر شہری کی نازیبا ویڈیو بنا کر 7 لاکھ روپے ہتھیائے گئے، ملزمان متاثرہ شخص سے گاڑی اور رکشہ کی ڈیمانڈ کرتے رہے، چار ماہ سے بزرگ شہری کو بلیک میل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے نقد رقم اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں