ملزم ڈی ایس پی کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم ڈی ایس پی کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں پولیس افسر کے خلاف 3 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں ملزم ڈی ایس پی اظہر نوید خان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے مطابق دورانِ سماعت پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کرنی ہے، اس لیے ملزم کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو 18 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پنجاب پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اظہر نوید پر فراڈ کے الزام میں انکوائری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے شہری سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں