آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ہے: صدرِ مملکت

آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ہے: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ہے۔

عالمی یومِ آب کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام انہوں نے کہا ہے کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کا بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر زیادہ ہے اور پانی کے حصول میں خواتین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے اور وہ بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ ہائیڈرو لوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر تحفظات ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں